(علی اکبر) بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 4 اکتوبر 2020کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لیے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 4 اکتوبر 2020کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ انتخابی فہرستیں مورخہ 4 اکتوبر 2020 سے عوام کے معائنہ کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر رجسٹریشن آفیسروں کے دفاتر میں آویزاں کردی جائیں گی جبکہ رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر2020 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 شارٹ میسج سروس کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے رائے دہندگان حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو اس سروس کے ذریعے چیک کرسکیں گے۔
رائے دہندگان دفتر ضلعی الیکشن کمشنر کا رابطہ نمبر، الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن کا نمبر اور الیکشن کمیشن کا ویب سائٹ لنک کی تفصیل بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ سےفارم برائے اندراج منتقلی ووٹ، فارم-22 برائے اعتراض / حذف ووٹ اور فارم-23 برائے کوائف درستگی بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔
بلدیاتی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کی تاریخ کا اعلان
21 Sep, 2020 | 08:27 PM