محکمہ ریلوے کو اربوں روپے کا چونا لگانے کا بڑا انکشاف

21 Sep, 2020 | 05:43 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) ریلوے شعبہ لینڈ کی ملی بھگت یا مجرمانہ غفلت، ریلوے کی 86 کنال اراضی پر 24 غیر قانونی پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشن قائم ہوگئے، محکمے کو اربوں روپے کے نقصان سے دوچار کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلویز کو اربوں روپے کے نقصان سے دوچار کیے جانے کا انکشاف ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کی 86 کنال اراضی پر 24 غیر قانونی پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشن قائم ہیں۔پمپس لاہور، راولپنڈی، ملتان، کراچی، کوئٹہ، پشاور ڈویژن میں ریلوے اراضی پر بنائے گئے ہیں۔ان میں سے کراچی ڈویژن میں 11، پشاور میں 5، لاہور ڈویژن میں 2، ملتان ڈویژن میں 3اور راولپنڈی ڈویژن میں ایک پمپ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق انکشاف ریلوے اراضی ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن کے دوران ہوا۔ بااثر افراد نے قبضے کرکے ریلوے کو کروڑوں مالیت کی قیمتی اراضی سے محروم کردیا۔ ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا سے زمین وارگزار کروانے کے لیے حکام کا صوبائی حکومتوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سےچاروں صوبائی حکومتوں کو مراسلے لکھے جائیں گئے۔

مزیدخبریں