شوگر ملز سکینڈل، اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

21 Sep, 2020 | 05:25 PM

Arslan Sheikh

( رضوان نقوی ) پنجاب بھر کی شوگرملز اربوں روپے کی نادہندہ نکلیں، اینٹی کرپشن نے نادہندہ شوگر ملز کے اعداد و شماراکٹھے کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق شوگر ملز سکینڈل میں اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرکے اہم شواہد اور اعداد وشمار اکٹھے کرلیے ہیں۔ اینٹی کرپشن کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر کی شوگر ملز اربوں روپے کی نادہندہ ہیں۔ کسانوں نے صوبہ بھر سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو شکایات کے انبار لگا دئیے ہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کوکین کمشنر پنجاب سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق کسانوں کی 1 ارب روپے سے زائد رقم ملز مالکان کے ذمے واجب الادا ہے اور پنجاب بھر سے مل مالکان 3 ارب کے نادہندہ ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کا سب سے زیادہ استحصال شوگر ملز مالکان کر رہے ہیں، شوگر مل مالکان کی ریکارڈ سمیت طلبی کا مرحلہ وارسلسلہ جاری ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کہتے ہیں کہ شوگر ملزکے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ گوہر نفیس نے مزید کہا ہے کہ اینٹی کرپشن مکمل چھان بین کے بعد تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے گا۔ 

مزیدخبریں