سکولز اور کالجز دوبارہ بند ہونگے؟ حکومت کا اعلان

21 Sep, 2020 | 04:32 PM

Shazia Bashir

سٹی42:  حکومت کا سکولز اور کالجز دوبارہ بند نہ کرنے پر اتفاق،  سکول یا کالج میں کم ازکم دو کیسز بنچ مارک قرار، دو کیسز سامنے آنے پر 5 دن کیلئے ادارہ بند کر دیا جائے گا،  30 ستمبر سے پلان کے مطابق پرائمری سیکشن کھولے جائیں گے، این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کیسز کے حوالے سے فیصلہ۔

تفصیلات کے   حکومت  نے  سکولز اور کالجز دوبارہ بند نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے،  سکول یا کالج میں کم ازکم دو کیسز بنچ مارک قرار دئے اور  دو کیسز سامنے آنے پر 5 دن کیلئے ادارہ بند کر دیا جائے گا اور   30 ستمبر سے پلان کے مطابق پرائمری سیکشن کھولے جائیں گے، این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کیسز کے حوالے سے فیصلہ کیا  گیا ہے۔

تعلیمی ادارے کھلنے کے اثرات سامنے آنے لگے،  لاہور کے مزید 3 طالبعلم کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ایف سی کالج اور این ڈی اسلامیہ ہائی سکول اچھرہ کے طلباء میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،  اس سے پہلے بھی ایف سی کالج کا طالبعلم کورونا کا شکار ہو چکا ہے،  پنجاب بھر سے 19 طالبعلم کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، چھ روز میں کورونا متاثر طلبہ کی تعداد 54 ہوگئی۔

کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 35نئے مریض سامنے آئے ہیں اور پنجاب میں مجموعی طور پر 60مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے،  لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 49447 اور 862 اموات ہوچکی ۔ پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 98424 اور 2226 اموات ہوچکی ہیں۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں 94952مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، تاہم دو روز سے صوبے بھر میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی

مزیدخبریں