شہریوں کوسوئی ناردرن گیس کمپنی نےبری خبر سنادی

21 Sep, 2020 | 03:51 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(شاہد سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما آنے سے قبل ہی گیس قلت کی بری خبر سنا دی،سردی کا آغاز ہونے سے پہلے ہی صارفین کو گیس کم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی، سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صرف کھانے کے اوقات کار میں گیس فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما آنے سے قبل ہی گیس قلت کی بری خبر سنا دی، سوئی ناردرن حکام سردی کا آغاز ہونے سے پہلے ہی صارفین کو گیس کم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی،اس حوالے سے سوئی ناردرن حکام کاکہنا تھا کہ  لاہوریوں کو صرف کھانے کے اوقات کار میں گیس فراہم کی جائے گی،  کمپنی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ چوبیس لاکھ صارفین کو کنکشن نہیں دیئے جا سکے،ہر سال چار لاکھ صارفین کو کنکشن د ینے  کی وجہ سے گیس کم ہوئی۔

  سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کا مزید کہناتھا کہ ایل این جی درآمد کر کے سسٹم کو چلایا جائے گا، تمام تر کاوشوں کے باوجود موسم سرما میں صنعتی شعبہ جات کو کچھ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ   سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر سمیت پنجاب بھر کے سی این جی سیکٹر کو گیس بحال کردی۔ سوئی ناردرن حکام کا کہناتھا کہ گھریلو صارفین کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے گیس کی فراہمی معطل کی تھی تاہم اب صورتحال میں بہتری آنے پر گیس بحال کر دی گئی ہے۔       

مزیدخبریں