(جنید ریاض)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان منگل کو کرے گا، نتائج کا اعلان پرموشن پالیسی کے مطابق شام پانچ بجے کیا جائے گا۔
لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ کے مطابق نتائج کا اعلان منگل( 22 ستمبر 2020) کی شام پانچ بجے کیا جائے گا، نتائج کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی کریں گے، انٹرمیڈیٹ پاٹ ٹو کے امتحان میں 2 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی،بورڈ حکام کے مطابق نتائج کا اعلان پرموشن پالیسی کے مطابق کیا جائے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹرمیڈیٹ طلبا کے لئے پروموشن پالیسی جاری کر دی گئی۔ نتائج شام پانچ بجے تمام تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئیے جائیں گے ۔ دوسری جانب محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے بورڈز کے طلبا کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی جاری کر دی گئی۔
پالیسی کے مطابق سیکنڈ ایئر کے امتحان میں فیل ہونیوالے طلبا کو بھی فرسٹ ایئر کی بنیاد پر نمبرز دے کر پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایسے امیدوار جو بورڈ امتحانات میں امپروو کرنے کیلئے سیکنڈ ا یئر کے امتحان میں شرکت نہیں کر سکے ،ان طلبہ کو فرسٹ ایئر کے برابر نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا جبکہ 2020 میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے کیلئے آخری چانس کے حامل طلبا کو اوسطاً نمبروں کی بنیادپرپاس کیا جائے گا۔ پالیسی دستاویز کے مطابق فرسٹ ایئر کے 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبہ کو پاسنگ نمبروں سے ڈگری دی جائے گی۔پالیسی کے مطابق صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز طلبا کے نتائج جاری کرنے کے پابند ہوں گے ۔