ڈی جی ایل ڈی اے کی کراچی کے بلڈرز،ڈویلپرز کو بریفنگ

21 Sep, 2020 | 02:36 PM

Azhar Thiraj

درنایاب : ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی کے بلڈرز اور ڈویلپرز کو لاہور میں کاروبار کے لئے راغب کرنے کے لے لئے ایز آف ڈوئنگ بزنس ریفارمز کے بارے میں بریفنگ دی۔

ویڈیو لنک میٹنگ میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز لاہور کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ چیف میٹروپولیٹن پلانر سید محمد ندیم اختر زیدی، چیف ٹائون پلانر طارق محمود ، انجینئر اکبر شیخ، میاں طاہر جاوید، حافظ میاں محمد نعمان اور دیگر نے شرکت کی ۔


ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ رہائشی ، کمرشل ، صنعتی ، وئیر ہاوس کے نقشہ جات کی منظوری صرف 30دن میں دی جائے گی۔ڈی جی نے بتایا کہ عمارت کے تکمیلی سرٹیفیکیٹ کا اجرا صرف 30د ن میں کیا جائے گا۔احمد عزیز تارڑ نے بتایا کہ پرائیویٹ رہائشی سکیم کی منظوری 60دن میں دینے کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ زمین کے استعمال کی تبدیلی45دن میں دی جائے گی۔ احمد عزیز تارڑ نے بتایا کہ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیم کی تیز ترین منظوری کے لئے پلاننگ پرمیشن کی شق کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اپارٹمنٹس کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے پلاٹ سائز کی حد کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمرشلائزیشن کے فروغ کے لئے کمرشل ایریا میں اضافے کی اجازت ہوگی ۔ حتمی منظوری کے لئے ماحولیاتی NOCکی شرط کا خاتمہ کردیا گیا ۔ ڈی جی نے مزید بتایا کہ رہائشی سکیم کے پانچ کلو میٹر حدود میں قبرستان کی جگہ فراہم کرنے کی اجازت ہوگی ۔

مزیدخبریں