ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے بچاؤ کیلئے باسٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کی نئی تحقیق سامنے آ گئی

 کورونا سے بچاؤ کیلئے باسٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کی نئی تحقیق سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورونا سے بچاؤ کے لئے باسٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کی نئی تحقیق سامنے آ گئی۔ ڈاکٹر مائیکل ہالک کی تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں وائیٹامن ڈی کی وافر مقدار ہونے سے کورونا کا امکان 54 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق    کورونا سے بچاو کے لئے باسٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کی نئی تحقیق سامنے آ گئی۔ ڈاکٹر مائیکل ہالک کی تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں وائیٹامن ڈی کی وافر مقدار ہونے سے کورونا کا امکان 54 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ پوری دنیا کورونا ویکسین اور ادویات کی تلاش میں ہے.

مگر انسانی جسم میں وائٹامن ڈی کی مقدار کو موثر کرنے سے کورونا سے بچا جا سکتا ہے, ڈاکٹر مائیکل ہالک نے امریکہ کی تمام سٹیٹس سے1 لاکھ 90 ہزار امریکی شہریوں پر تحقیق کی , تحقیق کے مطابق کورونا میں مبتلا افراد میں وائٹامن کی کمی پائی گئی۔ تحقیق کے مطابق وائٹامن کی کمی کو پورا کر کے کورونا سے 54 فیصد تک بچا جا سکتا ہے۔  وائٹامن ڈی سورج کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

دوسی جانب  لاہورکےمزید 2 طالبعلم کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، پنجاب کےتعلیمی اداروں میں  مزید 3طالبعلموں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، 6روزکےدوران تعلیمی اداروں میں کوروناکاشکارطالبعلموں کی تعداد44ہوگئی ہے۔   حکومت کی جانب سےتعلیمی اداروں میں سیمپلنگ کاعمل جاری  ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer