جسم پر تیل لگائے نیم برہنہ ڈاکو سرگرم،علاقے میں خوف

21 Sep, 2020 | 12:50 PM

Azhar Thiraj

 سٹی 42 :’’جہاں گیدڑوں کا راج ہوتا ہے وہاں بھیڑیوں کا اپنا قانون ہوتا ہے‘‘ یہ ترک کہاوت تو آپ نے سنی ہوگی ، خوشاب میں ڈاکوئوں نے اپنے اصول بنالیے ،اپنا روپ اور اپنا لباس ۔جسم پر تیل لگائے نیم برہنہ ڈاکوئوں نے ات مچادی ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خوشاب میں آدھے ننگے ڈاکو سرگرم ہوگئے جنہوں نے ایک ہی رات میں پانچ گھروں میں ڈکیتیاں کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا جب کہ آدھے ننگے ڈاکوؤں کی وارداتوں کے بعد فائرنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ آدھے ننگے 5 ڈاکوؤں نے ایک ہی رات میں 5 گھروں کا صفایا کیا ہے جب کہ ڈاکوؤں کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں وارداتوں کے بعد فائرنگ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خوشاب کے علاقوں عظیم ٹاؤن، گلشیر ٹاؤن، شہزاد ٹاؤن اور کینال ریسٹ ہاؤس کے اطراف میں گزشتہ شب ڈکیتی کی وارداتیں کیں جب کہ یہ گینگ پکڑنے سے بچنے کے لیے جسم پر سرسوں کا تیل لگاتا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈکیتی وارداتوں کے مقدمات درج کر لیے ہیں ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

 یاد رہے پنجاب بھر میں جرائم میں اضا فہ ہوگیا ہے،ڈکیتی ،زیاتی اور قتل کے نت نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔جبکہ پنجاب میں ایک ڈی پی او اور 4ڈی آئی جیز کی اسامیاں خالی ہونے سے انتظامی امور متاثر ہونے لگےجبکہ 7ڈی آئی جیزایڈیشنل آئی جی کی اسامیوں پرکام کر رہے ہیں۔پنجاب میں4ڈی آئی جیزکی اسامیاں خالی ہیں جس کے باعث انتظامی امورمتاثر ہورہےہیں جبکہ محرم الحرام کے باعث کام کے اضافی بوجھ سے جونیئر افسران پریشان ہیں۔ پنجاب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ ،ڈی آئی جی پی پی آئی سی تھری ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ کی اسامیاں خالی ہیںجبکہ ڈی پی اوجھنگ کی اسامی بھی تعیناتی کی منتظرہے۔

مزیدخبریں