پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کی کمائی کا اہم ذریعہ بند

21 Sep, 2020 | 12:48 PM

M .SAJID .KHAN

(ریحان گل)بلدیاتی اداروں کی کمائی کے لئے اہم خبر آگئی،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز اب ایڈورٹائزنگ وصول نہیں کر سکیں گی،پنجاب حکومت نے ٹیکس کی وصولی بلدیاتی اداروں کا حق قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ اور بلدیات کی جانب سے ایڈورٹائزنگ ٹیکس کی وصولی کا معاملہ سٹینڈنگ کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا دونوں محکموں نے مذکورہ ٹیکس کی وصولی اپنا مینڈیٹ قرار دیا تھا،، ذرائع کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی نے معاملہ کا جائزہ لینے کے بعد ٹیکس کی وصولی بلدیاتی اداروں کا حق قرار دے دیا ہے،، بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت ٹیکس کی وصولی بلدیاتی اداروں کا مینڈیٹ بنتی ہے اس لئے اب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز ایڈورٹائزنگ ٹیکس وصول نہیں کر سکیں گی،، سٹینڈنگ کمیٹی کی منظوری کے بعد معاملہ حتمی منظوری کے لئے کابینہ کو بھجوایا جائے گا

مزیدخبریں