موٹروےزیادتی کیس،آئی جی پنجاب کیجانب سے اہم مراسلہ جاری

21 Sep, 2020 | 12:25 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تاحال قانون کی گرفت سے باہر، آئی جی نے ملزم عابد کی گرفتاری کے لئے تمام اضلاع کو مراسلہ بھجوا دیا، ملزم کے حوالے سے آگاہی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی، مراسلہ میں پولیس کو ہدایت کی گئی کہ ملزم ممکنہ طور پر درباروں، امام بارگاہوں میں چھپا ہو سکتا ہے، ملزم کو عرس،سرکس، شیلٹرز ہومز میں بھی تلاش کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آسکا،آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے سانحہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام اضلاع کو مراسلہ بھجوا دیا جبکہ  ملزم کےحوالےسےآگاہی ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔

مراسلہ میں پولیس کو ہدایت کی گئی کہ ملزم ممکنہ طور پر درباروں، امام بارگاہوں میں چھپا ہو سکتا ہے، ملزم کو عرس،سرکس، شیلٹرز ہومز میں بھی تلاش کیا جائے۔ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچزخفیہ مقامات پرنظر رکھیں، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچز ملزم کی گرفتاری میں کردارادا کریں،ملزم کےحوالےسےویڈیوکلپ کیبلز پر نشر کرنے کی ہدایت کی گئی۔

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کامزید کہناتھا کہ ملزم کوگرفتارکرانے والے کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائےگی،گرفتاری میں مدد کر نے والوں کو انعامی رقم دی جائے گی، آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز،ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ سانحہ موٹروے زیادتی کیس کو بارہ روز گزر چکے ہیں لیکن پولیس کے اربوں روپے کے وسائل اور جدید ٹیکنالوجی بھی مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری میں مدد گار ثابت نہ ہو سکی، پولیس نے ملزم کی تصاویر آفیشل طور پر میڈیا کو جاری کر دی ہیں،  پولیس حکام کا کہناتھا کہ ملزم عابد کی گرفتاری میں مدد پر25لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون کی جانب سے بیان ریکارڈ نہیں کروایا گیا۔ تفتیشی افسروں کا کہنا ہے کہ بیان ریکارڈ نہ ہونے سے کیس کی تفتیش پر اثر پڑے گا، جبکہ گرفتار ملزم شفقت کی بھی تاحال شناخت پریڈ نہ ہو سکی۔

مزیدخبریں