بلاول بھٹو کی 32ویں سالگرہ آج

21 Sep, 2020 | 12:40 PM

Shazia Bashir
Read more!

بحریہ ٹاؤن(سعدیہ خان ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی 32ویں سالگرہ آج منائی جائے گی، لاہور میں پارٹی کارکنوں اور قائدین کی طرف سے  30ستمبر تک بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریبات منانے کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی کی طرف سے آج بلاول بھٹو کی سالگرہ تقریبات پورے ملک میں منائی جائیں گی۔

 تفصیلات کے  مطابق   چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی 32ویں سالگرہ آج منائی جائے گی، لاہور میں پارٹی کارکنوں اور قائدین کی طرف سے  30ستمبر تک بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریبات منانے کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی کی طرف سے آج بلاول بھٹو کی سالگرہ تقریبات پورے ملک میں منائی جائیں گی۔

پورے ملک میں کیک کاٹے جائیں گے اور ملک میں جمہوریت کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری کی پیدائش21ستمبر 1988کو کراچی میں ہوئی، انہوں نے  2012ء میں باقاعدہ طور پر کراچی کے بہت بڑے جلسے سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔

مزیدخبریں