مون سون بارشوں میں مجموعی اموات کی تعداد 400 ہوگئی

21 Sep, 2020 | 10:36 AM

Shazia Bashir

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں رواں برس مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلاب میں انسانی اموات کی تعداد 400 ہوگئی۔رواں برس مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلاب کی تباہ کاریوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری ہوگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی تبا ہی کے نتیجے میں ہونے والی انسانی اموات کی تعداد 400 ہوگئی ہے، جن میں 103 کم عمر بچوں سمیت 65 خواتین اور 232 مرد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں سب سے سندھ میں 136 افرادجاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں116، پنجاب میں 104 ، بلوچستان میں 21، کشمیر میں12 اورگلگت بلتستان میں 11 افراد جان کی بازی ہارے، جب کہ بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 392 افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمی ہونے والوں میں36 کم عمر بچوں سمیت 51 خواتین و 305 مرد شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 13سڑکوں اور10 پلوں کو بھی نقصان پہنچا، سیلاب سے 3 ہوٹل، 20 دکانیں، 5 مساجد اور 7 پاور ہاوسز بھی متاثر ہوئے۔

  سیلاب کے نتیجے میں 78735 مکانات مکمل تباہ اور 139113 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، اور سب سے زیادہ سندھ میں77343مکانات مکمل تباہ جبکہ137178 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں