( سٹی 42 ) پنجاب یونیورسٹی کے استاد کا طلبا کو تھیسز کے نام پر لوٹنے کا منصوبہ بے نقاب، ویب سائٹ کے ذریعے سے طلبا کے تھیسز جمع کرنے کی 12 ہزار روپے تک فیس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے استاد کا طلبا کو لوٹنے کا منفرد پلان کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے فائن آرٹس کے طلباء کو اپنے تھیسز ویب سائٹ پر جمع کرانے کا حکم جاری کیا گیا۔ لیکچرر احسن بلال اپنی ویب سائٹ بنا کر طلبا کو تھیسز آپ لوڈ کرنے کا حکم کر دیا۔ ویب سائٹ پر تھیسز اپ لوڈ کرنے کے چارجز 12000 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ طلباء کو 12000 روپے چارجز بذریعہ جاز کیش جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئیں۔ طلبا نے وائس چانسلر کے نام درخواست میں اہم انکشافات کیے ہیں۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ احسن بلال اقوام متحدہ کے امن پروگرام کے پوسٹر مقابلوں میں اسی ویب سائٹ سے فی طالبعلم 3000 کما چکے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ احسن بلال نے مارچ 2019 میں مائی پراجیکٹ فولیو نامی ویب سائٹ بنائی۔ مذکورہ ویب سائٹ بھی احسن بلال کے نام رجسٹرڈ ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کے 77 طلبا نے پروفیسر کیخلاف وائس چانسلر کو درخواست جمع کرا دی ہے۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی اور ثبوت ملنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔