’’میشا شفیع کے الزامات لگانے پر ذہنی پریشانی اور تکلیف سے گزرا‘‘

21 Sep, 2019 | 04:58 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: علی ظفر نے کہا ہے کہ میں نے میشاء شفیع کے الزمات پر سو کڑوڑ روپے ہرجانہ دائر کیا تھا، میشاء کے الزمات کے بعد میں ذہنی طور پر پریشانی اور تلیف سے گزرا، میرا معاشی اور وقت کا نقصان بھی ہوا۔

علی ظفر کا احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے میشاء شفیع کے الزمات پر سو کڑوڑ روپے ہرجانہ دائر کیا تھا، میشاء کے الزمات کے بعد میں ذہنی طور پر پریشانی اور تلیف سے گزرا، میرا معاشی اور وقت کا نقصان بھی ہوا۔ علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے مجھ پر کرم کیا کہ یہ میں نے سب کچھ برداشت کرتے ہوئے اسکا سامنا کیا، میں تمام ثبوتوں کے ساتھ چھٹی مرتبہ عدالت میں پیش ہوا، پاکستان کا آئین آپ کو کسی الزام کا جواب دینے کا حق دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سوشل میڈیا پر کوئی الزام لگایا جائے تو سائبر کرائم ایکٹ کا بھی فورم موجود ہے، کوئی انسان آپ سے حق چھننے کی کوشش کرے تو تب عدالتیں اس پر انصاف دلوانے کے لیے موجود ہیں، اگر کسی پر الزام عائد کیا جائے تو کیا اسکا اتنا بھی حق نہیں کہ وہ انکی تردید کر سکے۔

مزیدخبریں