ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کنٹرول نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید فارغ

 ڈینگی کنٹرول نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی کنٹرول نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹا دیا۔

لاہور میں ڈینگی نے پنجے گاڑ لیے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوران سرویلنس شہر کے 1 ہزار22 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ضلعی افسران نے 57 افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا، دورانِ سرویلنس شہر کے 63 ہزار چھ سو پانچ گھروں کو چیک کیا گیا، جبکہ ڈینگی ٹیموں نے 14 ہزار 433 مقامات کا معائنہ کیا۔

ڈینگی مہم میں ناکامی کا نزلہ ڈپٹی کمشنر لاہور  پر گرگیا، وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار نےڈینگی سے متعلق ایس او پیز پرعملدرآمد کرانے میں ناکامی پر صالحہ سعید کوعہدے سے ہٹا دیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور محمد اصغر کو فوری طور پر ڈی سی لاہور کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer