ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا گونگے اور بہرے افراد کیلئے شاندار فیصلہ

پنجاب حکومت کا گونگے اور بہرے افراد کیلئے شاندار فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)   پنجاب حکومت نے گونگے اور بہرے افراد کو قانون میں ترمیم کرکےگاڑی چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں بل پیش کیا گیا، جس کے تحت موٹر وہیکل ایکٹ میں ترامیم کی جاری ہیں، ترامیم کے بعد قوتِ سماعت وگویائی نہ رکھنے والے افراد کو گاڑی چلانے کیلئے اجازت دی جائے گی اور انہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوں گے۔

قانون میں ترامیم کے بعد 50 ہزار کے قریب افراد فائدہ اٹھا سکیں گے، بتایا گیا ہے شہری حلقوں کی جانب سے قانون میں ہونیوالی ترامیم کو سراہا گیا ہے۔

دنیا میں بہت سے ممالک میں خصوصی افراد کو گاڑی چلانے کی اجازت دی جا چکی ہے، پاکستان میں اس قسم کے قوانین میں ترامیم وقت کی اہم ضرورت تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer