سپریم کورٹ بارکے ہونیوالے انتخابات کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم جاری

21 Sep, 2019 | 12:47 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: سپریم کورٹ بارکے اکتیس اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لیےامیدواروں کی انتخابی مہم جاری، تین اہم عہدوں کے لئے چھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدرسپریم کورٹ بار کے عہدے کے لیے سید قلب حسن اور شعیب شاہین ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں، سیکرٹری سپریم کورٹ بار کے لیے شمیم الرحمان ملک اور رانا شہزاد مد مقابل جبکہ نائب صدر کے لیے غلام مرتضی چوہدری اور یونس خان نول امیدوار ہیں، سپریم کورٹ بار کے اہل ووٹرزکی ابتدائی لسٹ آویزاں کردی گئی۔

ووٹرزپراعتراضات25 ستمبرکو وصول کیے جائیں گے، ووٹرلسٹ پراعتراضات کے فیصلے27 ستمبرکوہوں گے، فائنل ووٹرزکی حتمی لسٹ 28 ستمبرکوآویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی 30 ستمبرسے5 اکتوبرتک وصول کیے جائیں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 7اکتوبر کو ہوگی، امیدواروں کے ناموں کی  فہرست 8 اکتوبرکو آویزاں کی جائے گی۔

کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف10 اکتوبر تک اپیل کی جاسکتی ہے، امیدوار 16اکتوبرتک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست17 اکتوبر کو آویزاں کی جائےگی،31 اکتوبر کو صبح 9 سے شام5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

مزیدخبریں