لاہور میں اغواء کار پھر سر گرم ہوگئے

21 Sep, 2019 | 10:53 AM

Sughra Afzal

(عابد چودھری) اغواء کار ایک بار پھر لاہور میں سرگرم ہوگئے، جوہر ٹاؤن کے علاقے وفاقی کالونی سے 12 سالہ عمر فاروق کو اغوا ءکر لیا گیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا مگر بچے کا تین روز بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔

جوہر ٹاؤن کے علاقے وفاقی کالونی سے 12 سالہ عمر فاروق تین روز قبل اغواء ہوا، والدہ کے مطابق عمر فاروق وفاقی کالونی میں واقع ایفا سکول میں چھٹی جماعت کاطالب علم ہے، ماں کے مطابق عمر فاروق سکول کے بعد مدرسہ بھی حفظ کے لئے جاتا تھا جہاں کے قاری کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا مگر بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

پولیس نےعمر کے والد زاہد فاروق کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ عمر کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واردات کا نوٹس لیکر انکا بچہ بازیاب کروائیں۔

مزیدخبریں