عابد چوہردی: شمالی چھاؤنی میں رنگ روڑ پر ایل ڈبلیو ایم سی کے ٹرک کو آگ لگ گئی، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپا کر ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق رنگ روڑ پر ایل ڈبلیو ایم سی کے ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
ریسکیو کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس میں ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آتشزدگی کے باعث رنگ روڑ پولیس نے رنگ روڑ پر ٹریفک رکوا دی جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔