ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی اجلاس کل شام 5 بجے کرنیکا فیصلہ، 3 نئے بل پیش کئے جائیں گے

قومی اسمبلی اجلاس کل شام 5 بجے کرنیکا فیصلہ، 3 نئے بل پیش کئے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی اسمبلی اجلاس کل شام پانچ بجے ہوگا۔ 

قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں 3 نئے بل پیش کئے جائیں گے۔ آغا رفیع اللہ پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل پیش کریں گے، شفقت عباس دستور ترمیمی بل 2024پیش کریں گے، ایم کیو ایم پاکستان کی ارکان بھی دستور ترمیمی بل پیش کریں گے۔ 

اجلاس میں مختلف قرار دادیں بھی پیش کی جائیں گی، اس کے علاوہ مختلف معاملات پر بحث کی تحریکیں بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ 

اجلاس میں دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کئے جائیں گے۔