بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب فائرنگ،2افرادقتل

21 Oct, 2024 | 10:04 PM

اسرار خان : شیراکوٹ بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب فائرنگ سے 2افرادقتل ہوگئے 
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عامر اور شمشیر کے نام سے ہوئی، فائرنگ میں ملوث ملزم آفاق موقع سے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔
ملزم آفاق دوستوں شمشیر اور زوہیب کے ہمراہ شیخوپورہ سے آیا،تینوں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے عامر کو قتل کیا،عامر کی جوابی فائرنگ سے ملزموں کا ساتھی شمشیر بھی مارا گیا،مقتول عامر کا ملزم آفاق کی اہلیہ کیساتھ تعلق دوہرے قتل کی وجہ بنا 

مزیدخبریں