ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل ایڈیٹرز کی چھٹی قومی کانفرنس، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی شرکت

 میڈیکل ایڈیٹرز کی چھٹی قومی کانفرنس، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل ایڈیٹرز کی چھٹی قومی کانفرنس ہوئی ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ میڈیکل جرنلز کے ایڈیٹرز اور رائٹرز کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
کانفرنس کا انعقاد پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل ایڈیٹرز کی جانب سے کیا گیا۔ کانفرنس کا موضوع خطے میں میڈیکل جرنلز کے معیار کو بڑھانا تھا۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل جرنلز صحت کے حوالے سے پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ہمارے طبی جریدوں کو تحقیقی معیار کے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر صحت نے زور دیا کہ عالمی سطح پر اپنے جریدوں کی ساکھ بہتر کرنے کیلئے شائع شدہ تحقیق کی شفافیت کو ترجیح دینی ہوگی۔ تقریب میں میڈیکل ایڈیٹنگ میں گراں قدر خدمات پر پروفیسر محمد اسلم سمیت پروفیسر فاطمہ جواد اور شوکت علی جاوید کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔