سٹی42: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے قیصریہ میں واقع گھر پر ڈرون حملے کے بعد اسرائیل نے حزب اللہ کو پیغام بھیجا ہے کہ اگر حزب اللہ نے دوبارہ اسرائیلی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ، تو IDF بیروت کے جنوبی ضلع دحیہ کو زمین بوس کر دے گی،
دحیہ لبنان کے دارالحکومت میں حزب اللہ کا مضبوط گڑھ ہے، اب تک اسرائیل اس علاقے مین متعدد بار شدید حملے کر چکا ہے لیکن اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق ان تمام حملوں میں ٹارگٹ حزب اللہ کی اہم تنصیبات تھیں جن میں انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر، کمیونیکیشن کے شعبہ کا ہیڈ کوارٹر اور بعض سرکردہ رہنماأں کے ٹھکانے شامل تھے۔ اسرائیلی فورسز اپنے طریقہ کار کے مطابق بین الاقوامی تنزید کو کم رکھنے کے لئے ہر بڑے حملے سے کچھ دیر پہلے اس علاقہ مین موجود سویلین شہریوں کو ان کے فونز پر اور دیگر ذرائع سے پیگام دیتی ہے کہ وہ فوررا! علاقہ چھوڑ دیں، یہاں حملہ ہونے والا ہے۔ اب غالباً پورے علاقہ کو بلا امتیاز نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
سعودی الحدث نیوز نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دوبارہ کسی رہنما پر حملے کی سورت میں پورے دحیہ کو ملیا میٹ کر دینے کی دھمکی پر مشتمل پیغام مبینہ طور پر تیسرے فریق کے ذریعے پہنچایا گیا۔
حزب اللہ نے ہفتے کے روز ساحلی شہر قیصریہ میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون لانچ کیا تھا۔ ڈرون کے ساتھ موجود دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے وقت وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی بیوی سارہ گھر پر نہیں تھے اور اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا تاہم اس حملے سے اسرائیل کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔