سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بہترین رپورٹنگ پر پارلیمانی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے نظم و ضبط قائم رکھنے کیلئے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کی کاوشوں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے موقع پر پی آر اے پی نے بہترین پیشہ ورانہ زمہ داریوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔ آئینی ترمیم کے موقع پر پارلیمانی صحافیوں نے نظم و ضبط کے ساتھ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ہے ۔ پریس گیلری پارلیمان کا اہم جزو ہے، ایوان میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں پریس گیلری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔
اسپیکر ایازصادق نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز نے ہمیشہ عوام میں پارلیمان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا ہے، امید ہے کہ مستقبل میں بھی پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی کے دوران پی آر اے پی اپنی قابل ستائش روایات کو برقرار رکھے گی ۔