زاہد چوہدری: موسم بدل گیا، ڈینگی کے وار نہ تھم سکے،درجنوں مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے
لاہور میں مزید 3 شہری ہسپتال داخل ہوئے جبکہ صوبہ بھر میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے مریضوں کے اعدادو شمار جاری کردیئے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے 80 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں ڈینگی بخار کے 3 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔ صحت عامہ کے ماہرین نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ڈینگی وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں ۔