زاہد چوہدری: میوہسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپکنے لگیں،ایمرجنسی کی سیلنگ بھی گرگئی
میوہسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپکنے لگیں ایمرجنسی کی سیلنگ گرگئی۔ پائپ بند ہونے سے چھتیں ٹپکنے لگیں۔علاج کیلئے آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایمرجنسی میں لیکیج کی مرمت کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میو ہسپتال کی اپ گریڈ کی گئی ایمرجنسی میں پانی کی لیکج سے مریضوں اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن کے دوران ڈالے گئے پانی کے پائپ بند ہونے سے چھتیں ٹپکنا شروع ہوئیں تاہم ہسپتال انتظامیہ لیکج کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔
میوہسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپکنے لگیں
21 Oct, 2024 | 08:17 PM