ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیلسٹک میزائل ڈیفینس سسٹم تھیڈ اسرائیل میں قابلِ استعمال ہو گیا؟

THAAD , Israel Iran Conflict, city42
کیپشن: امریکہ کے ہائی ایلٹیٹیوڈ میزائل ڈیفینس سسٹم تھیڈ کی یہ بیٹری مارچ 2019 میں یورپ میں تعینات تھی، اب امریکہ کے وزیر دفاع نے یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں دورہ کے دوران بتایا ہے کہ یہ سسٹم اسرائیل میں اپنی جگہ پنچ چکا ہے۔ فائل فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں امریکی فوج کی طرف سے اسرائیل کی حفاظت کے لیے بھیجی گئی THAAD میزائل ڈیفنس بیٹری اب "اپنی جگہ"  پر ہے۔

ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم، یا THAAD، متوقع اسرائیلی جوابی حملے پر متوقع  ایرانی ردعمل کی صورت میں بھیجا گیا ہے جس کے متعلق ایران کی قیادت پہلے بتا چکی ہے کہ وہ یکم اکتوبر کے میزائل حملوں سے کہیں زیادہ بڑے میزائل حملے کرے گی۔ یکم اکتوبر کو ایران کے اسرائیل پر 181 یا اس سے بھی زیادہ  بیلسٹک میزائل قلیل وقت کے دورانیئے میں فائر کئے تھے جن میں سے کئی اپنے ٹارگٹس تک پہنچ کر پھٹے تھے۔ اس حملے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ممکنہ طور پر ہائیپر سونِک میزائل بھی استعمال کئے گئے تھے جو  ایرانی دعوے کے مطابق ساڑھے چھ منٹ یا اس سے کچھ زیادہ وقت میں ٹارگٹ پر پہنچنے کی رفتار رکھتے تھے۔

یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں بات کرتے ہوئے،وزیر دفاع  آسٹن نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا اسرائیل بھیجا گیا THAAD آپریشنل تھا۔ لیکن  انہوں نے مزید کہا: "ہمارے پاس اسے بہت تیزی سے استعمال کرنے کی صلاحیت ہے اور ہم اپنی توقعات کے مطابق چل رہے ہیں۔"

اس  ہائی ایلٹی ٹیوڈ میزئل ڈیفینس سسٹم کو چلانے کے لیے لگ بھگ 100 امریکی فوجیوں کی تعیناتی متوقع تھی،  اس میزائل ڈیفینس سسٹم کو  پیٹریاٹ سسٹم کا ایک تکمیلی نظام سمجھا جاتا ہے لیکن یہ ایک وسیع علاقے کا دفاع کر سکتا ہے، جو 150-200 کلومیٹر (93-124 میل) کی حدود میں اڑتے ہوئے تیز رفتار اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تھیڈ  کی ہر بیٹری چھ ٹرکوں پر نصب لانچرز، 48 انٹرسیپٹرز، ریڈیو اور ریڈار آلات پر مشتمل ہوتی ہے اور اسے چلانے کے لیے 95 فوجیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایران یکم اکتوبر کو اسرائیل پر اپنے حملے کے بعد جوابی کارروائی کی صورت میں مزید حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ یکم اکتوبر کے حملے میں تقریباً 200 بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے -

اسرائیل میں امریکی میزائل ڈیفینس سسٹم کی تعیناتی، اور  زمین پر امریکی عملہ بھیجنے کا عمل ، ایک سال کسے شدت کے ساتھ جاری اس تنازعے میں امریکہ کی شمولیت کو مزید گہرا بنانے کا سبب بنی ہے۔