گھر کی دہلیز پر ادویات پہنچانے کا پروگرام بحران سے دوچار

21 Oct, 2024 | 07:14 PM

 زاہد چوہدری: وزیر اعلیٰ کا دہلیز پر ادویات پہنچانے کا پروگرام بحران سے دوچار ہوگیا۔ بیوروکریسی نے گھر تک ادویات پروگرام کو ناکامی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
مئی میں ٹی بی ، ہیپاٹائٹس ، امراض قلب کی ادویات گھر تک پہنچانے کا پروگرام شروع ہواتھا۔ ساڑھے 5 ماہ گزر گئے گھر تک ادویات پروگرام کو پیسے ادا نہیں کئے گئے،گھر تک ادویات پہنچانے کے 20 کروڑ روپے واجب الادا  ہیں ۔ادویات گھر تک پہنچانے کیلئے ادائیگی کس کھاتے سے ہوگی تاحال طے نہ ہوسکا ،گھر تک ادویات پہنچانے والی کمپنی کا ساڑھے 5 ماہ سے پیسے نہ ملنے پر تشویش کا اظہارکیا گیا ۔صحت کے دونوں محکموں کی بیوروکریسی گھر تک ادویات پہنچانے کے بل کی ادائیگی سے غافل ہیں 

مزیدخبریں