عثمان خان : نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ، جمعیت علمائے اسلام نے سینیٹر کامران مرتضی کو بطور ممبر کمیٹی نامزد کر دیا ۔
سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے کامران مرتضی کا نام سینیٹ سیکرٹریٹ کو پہنچا دیا ۔
سینیٹ سیکریٹریٹ نے جے یو آئی ، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پاٹی سے ایک ایک نام مانگ رکھا ہے ۔ اسپیشل پارلیمانی کمیٹی برائے تقرر چیف جسٹس پاکستان آج تشکیل کیئے جانے کا امکان ہے، جبکہ اسپیشل کمیٹی کا اہم اجلاس کل بلائے جانے کا امکان ہے ۔
نئے چیف جسٹس کے لیئے سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹیس منیب اختر اور جسٹس یحیی آفریدی کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ نئے چیف جسٹس کے لیئے کمیٹی دو تہائی اکثریت کے تحت فیصلہ کرے گی۔