ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما عادل بازئی کو آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینا مہنگا پڑ گیا

لیگی رہنما عادل بازئی کو آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ کر آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے والے عادل بازئی کو نااہل قرار دے کر نشت خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 مسلم لیگ ن کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ  دیا، جس میں سپیکر قومی اسمبلی نے عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینےکا مطالبہ کر دیا۔

 واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا یا تھاعادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔عادل بازئی نے  ن لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی، تاہم سپیکر ایاز صادق نے فوری انہیں ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔