ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا اسمبلی؛ پولیس ایکٹ 2024 میں ترمیم کا بل منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی؛ پولیس ایکٹ 2024 میں ترمیم کا بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے پولیس ایکٹ 2024 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا . 

 نئے ترمیمی مسودہ کےتحت امن اوامان سے متعلق  وزیراعلی کےاقدامات پرعمل درآمد لازمی ہوگا، پولیس آلات کی خریداری کےلیے سیفٹی کمیشن کے 2 اراکین کا تعین بحثیت آبزرور کیاجائےگا، چیف منسٹر کو پولیس کےعمومی اورخصوصی امور سےمتعلق باخبر رکھاجائےگا، گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے پولیس تبادلے کےلیے وزیراعلیٰ کی منظوری لازمی ہو گی۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس ایکٹ کا نیامسودہ تیار کیا گیا تھا، حکومتی رکن اسمبلی اکبرایوب  نے پولیس ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔

 نئے مسودہ کےتحت پولیس ایکٹ 2017کے سیکشن 21، 24 اور 37 کو حزف کیا گیا ہے، پبلک سیفٹی کمیشن میں ایڈیشنل سیشن  جج کو ہٹا کرایم این اے کو شامل کیا گیا ہے، پراونشل پبلک سیفٹی کمیشن میں7 ایم پی ایز کا تعین سپیکر اسمبلی کرے گا، سیفٹی کمیشن کے 7 ایم پی ایز میں سے 4 کاتعلق حکومت اور 3 کا اپوزیشن سےہو گا، پروانشل پبلک سفٹی کمیشن میں 7 آزاد اراکین کاتعین حکومت کرے گی، پبلک سیفٹی کمیشن میں ایک اقلیتی آزاد ممبر کو بھی شامل کیا جائے گا، پشاور کی سطح پر شکایات کےاندراج کےلیے پبلک سیفٹی کمیٹی قائم کی جائے گی۔

 مسودے کے مطابق پبلک سیفٹی کمیشن کےاراکین کا انتخاب 4سال کےلیے ہو گا، ڈویژنل سطح پرپولیس کی شکایات کےلیےکمپلینٹ اتھارٹی قائم کی جائےگی۔