ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب قاصد، سیکیورٹی گارڈ سمیت مختلف آسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ

 نائب قاصد، سیکیورٹی گارڈ سمیت مختلف آسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومت نے نائب قاصد، سیکیورٹی گارڈ، مالی اور خاکروب کی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا، جس کے مطابق سینٹری ورکرز،ریکارڈ سارٹر، کارپنٹر، الیکٹریشن،پلمبر کی آسامیاں بھی ختم کی جائیں گی اور ان اسامیوں کے لیے نئی بھرتیوں پربھی پابندی عائد ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو ہدایات جاری کردی گئیں، وزارتوں اور ڈویژنز کو آسامیوں پر اور نئی آسامیوں کی تخلیق کیلئے رجوع کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔ وفاقی اداروں میں کلیننگ، پلمبنگ اور گارڈننگ کا شعبہ آؤٹ سورس کیا جائےگا، مستقبل میں وزارتیں، ڈویژنز اور ادارے ایسی بھرتیاں نہیں کریں گی۔ اس کے علاوہ وزارتوں، ڈویژنز،اداروں میں خالی آسامیوں کو ڈائینگ پوسٹس تصور کیاجائےگا، جنرل کامن اور نان کور سروسز کوآوٹ سورسنگ کے ذریعے مینج کیا جائے گا۔

تمام فیصلے حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے تحت کیے گئے ہیں۔