ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط

 پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور :  پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ  نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کرلی ۔ 

  آپریشن کے دوران  2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی ، بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ آپریشن میں بھارتی ساختہ  نشہ آور ممنوعہ گولیاں کو بڑی کھیپ بھی ضبط کی گئی۔

 ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ 

 پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔ 

سورس : آئی ایس پی آر