ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس تقرر کمیٹی؛ تمام پارٹیز کے نامزد ارکان کے نام آگئے

سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی کیلئے نامزد کیے گئے ارکان کے نام بھجوادئیے گئے

چیف جسٹس تقرر کمیٹی؛ تمام پارٹیز کے نامزد ارکان کے نام آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  26ویں آئینی ترمیم کےتحت نئےچیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ، 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کیلئے قومی اسمبلی سے 8 اور سینیٹ سے4 ارکان شامل ہوں گے۔

 تمام سیاسی جماعتوں  نے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپنے ممبران کے نام تجویز کردیے، سینیٹ سیکرٹریٹ نے حتمی ناموں سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا۔

سپیکر قومی اسمبلی کو سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 4 نام اور قومی اسمبلی سے 8 نام بھجوادئیے گئے۔  

سینیٹ سے نامزد ارکان

سینیٹ سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ن لیگ کی جانب سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ  اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سےفاروق ایچ نائیک کا نام تجویز کیا گیا، جبکہ  پی ٹی آئی کیطرف بیرسٹر علی ظفر اور  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے کامران مرتضٰی کا نام دیا گیا ہے۔

قومی  اسمبلی سے نامزد ارکان

 قومی  اسمبلی ارکان میں پارلیمانی کمیٹی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کیجانب سے  راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر کو نامزد کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سےوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور شائشتہ پرویز ملک کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کی طرف سےصاحبزادہ حامد رضا اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی چیئر مین بیرسٹر گوہر علی خان کو نامزد کیا گیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ سے پارلیمانی کمیٹی میں رعنا انصا نمائندگی کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت

قومی اسمبلی اجلاس کل شام 5 بجے دوبارہ ہوگا،قومی اسمبلی اجلاس میں3نئےبل پیش کیےجائیں گےآغارفیع اللہ پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل پیش کریں گےشفقت عباس اورایم کیوایم کیجانب سےبھی2آئینی ترمیمی بل پیش ہوں گےقومی اسمبلی اجلاس کےدوران مختلف قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی،مختلف معاملات پربحث کی تحاریک،توجہ دلاؤنوٹس بھی ایجنڈےمیں شامل ہے۔

یاد رہے کہ نئے چیف جسٹس کے لیئے سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹیس منیب اختر اور جسٹس یحیی آفریدی کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ نئے چیف جسٹس کے لیئے کمیٹی دو تہائی اکثریت کے تحت فیصلہ کرے گی۔