حوالات سے فرار ہونے والے ملزمان ایک بار پھر گرفتار

21 Oct, 2024 | 04:58 PM

اسرار خان : تھانہ گلشن راوی کی حوالات سے فرار ہونے والے ملزمان ایک بار پھر گرفتار ہوگئے ۔ 
پولیس کے مطابق ملزمان ارشد عرف لاہوری اور فرحان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزمان چند روز قبل تھانہ گلشن راوی کی حوالات سے فرار ہو ئے تھے، ملزمان نے رستم پارک سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھینے تھے،ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا،گرفتارملزمان سے موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان   نے  متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ،ملزمان کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا 

مزیدخبریں