راولپنڈی؛ 4 طالب علم ٹریفک حادثے میں جاں بحق

21 Oct, 2024 | 04:41 PM

سٹی 42 : راولپنڈی کے مدرسہ جامع رضویہ ضیاء العلوم میں زیر تعلیم چار طالب علم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔ 

مدرسے کے طالب علم گزشتہ رات سہنسہ سے راولپنڈی جارہے تھے، اسی دوران سہنسہ بولاڑ کے قریب کیری ڈبہ گہری کھائی میں گر گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کیری ڈبے میں سوار 4 طالب علم موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ جاں بحق اور زخمی طالب علموں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سہنسہ منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق طالب علموں کی شناخت سید نصیر شاہ، سید امجد شاہ، محمد اسامہ اور امتیاز شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق اٹک، ایبٹ آباد، بری امام اور ہمک ٹاون سے ہے۔ 

ریسکیو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مدرسے کے طالب علم دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے، حادثہ کیری ڈبے کا فرنٹ ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔


مزیدخبریں