ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’اس آئنی ترمیم سے جمہوریت کی ایک درست سمت کا تعین ہوا ہے‘

’اس آئنی ترمیم سے جمہوریت کی ایک درست سمت کا تعین ہوا ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 میاں محمد اشفاق : استحکامِ پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  اس آئنی ترمیم سے جمہوریت کی ایک درست سمت کا تعین ہوا ہے۔ 

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل 26 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی ، پارلیمنٹ  اور سینٹ کو خراج تحسین پیش  کرتی ہوں۔ قانونی ماہرین نے باریک بینی سے فہم و فراست کے بعد آئینی نکات کے جائزے کے بعد آئینی ترمیم منظور کی گئی، میں اسے آئینی اجتہاد کہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ساتھ جڑا مائنڈ سیٹ آئینی ترمیم کے بعد ان کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس آئنی ترمیم سے جمہوریت کی ایک درست سمت کا تعین ہوا ہے، شب خون مار کر پارلیمنٹ میں گھسنے والوں کی سر کوبی ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلوگن بن چکا تھا سائل کو وکیل کے ساتھ ساتھ ججز کو بھی مطمئن کرنا پڑتا تھا ، سیاسی لوگوں کے لئے واحد پلیٹ فارم عدالت ہوتی ہے ،  گزشتہ دہائیوں سے عدالتی رویے اور فیصلوں میں  سیاسی وابستگی کی جھلک نظر آتی رہی۔