انٹربینک میں ڈالر مہنگا

21 Oct, 2024 | 04:22 PM

سٹی 42 : انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا  ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر  277.61 روپے سے بڑھ کر 277.69پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 33 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 75 پیسے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 58 پیسے کمی سے 302.05روپے، برطانوی پاؤنڈ 91 پیسے سستاہوکر 362.75  روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 75.86 روپے، جبکہ سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 74.09  روپے کا ہوگیا۔ 

مزیدخبریں