ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنی چھت، اپنا گھر‘پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع

اپنی چھت، اپنا گھر‘پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راولشاد:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے" اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کے تحت مکان بنانے والے خوش نصیب شہریوں کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کےمطابق صرف دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں لاہور، قصور اور دیگر اضلاع میں پہلی قسط حاصل کرنے والے افراد نے زور و شور سے مکانوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے " اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کے قرض کی دوسری قسط کا اجراء شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت  کی۔

ہر ضلع میں درخواست گزار کی آسانی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سپیشل ڈیش بورڈ پر" اپنی چھت، اپنا گھر " پروگرام کی مانیٹرنگ کریں گی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد"   اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کےلئے پورٹل سے رجوع کر چکے ہیں،" اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کےلئے تقریباً پونے چار لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

مریم نواز شریف کا کہناتھا کہ غریب آدمی کےلئے اپنی چھت میری ترجیحات میں اولین ہے،پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی حقدار قرض سے محروم نہ رہ جائے۔

سینیئر  منسٹر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،سیکرٹری ہاوسنگ اسد اللہ خان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، ڈی جی پھاٹا سیف انور جپہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔