سوات؛ زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق، 2 زخمی

21 Oct, 2024 | 03:56 PM

ویب ڈیسک : سوات کے علاقے اوڈیگرام میں 5 بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی، جس میں 2 بھائی جاں بحق،اور 2 زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق تھانہ رحیم آباد کے حدود اوڈیگرام میں زمین کے تنازع پر شکیل نامی ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو قتل اور دو بھائیوں  کو زخمی کردیا ۔

 جاں بحق افراد میں ضیاء الحق اور احسان الحق شامل ہیں، جبکہ فائرنگ سے دو بھائی زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا۔ 

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ملزم شکیل کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے ۔ 

مزیدخبریں