ویب ڈیسک: بھارت کا امیر ترین جوڑا ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ان دنوں بھارت چھوڑ کر مستقل طور پر لندن منتقل ہوگئے ہیں لیکن آج بھی اس جوڑے میں جو چیز مشترکہ ہے وہ ان کا شاہانہ طرز رہائش ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما فٹنس کے لیے سخت اصولوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص روٹین فولو کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں،حال ہی میں 2 سال بعد بھارت واپس آنے والی انوشکا بھی اپنے انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ ویرات اور انوشکا پینے کیلئے مخصوص اور امپورٹڈ پانی استعمال کرتے ہیں جو عام لوگوں کیلئے خاصا مہنگا ہے،ویرات کوہلی اور انوشکا ایوین نیچرل اسپرنگ کا پانی پیتے ہیں۔
ایوین نیچرل اسپرنگ کا خاص پانی جنیوا جھیل کے جنوبی کنارے پر واقع Evian-Les-Bains نامی جھیل سے نکلتا ہے، Evian-Les-Bains مغربی یورپ کی سب سے بڑی جھیلوں میں سے ایک اور سوئٹزرلینڈ اور فرانس کی مشترکہ ہے۔
اس پانی سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ ہر قسم کے کیمیکل سے پاک ہوتا ہے،ایوین نیچرل اسپرنگ کا پانی ویسے تو تقریباً ہر جگہ دستیاب ہے لیکن خاص طور پر فرانس سے درآمد کیا جاتا ہے،اس خاص پانی کی قیمت کی بات کریں تو ایوین نیچرل اسپرنگ کی بوتل کی قیمت 600 بھارتی روپے ہے۔
دوسری جانب ایمیزون انڈیا پر ایوین نیچرل اسپرنگ کی ایک لیٹر والی ایک درجن بوتلوں کی قیمت 4200 بھارتی روپے درج ہے۔