’ترقیاتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘

21 Oct, 2024 | 03:24 PM

ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا ۔  وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے اس سال 187.3 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بر وقت تکمیل کے لیے جائزہ لیں۔

مزیدخبریں