’ڈنڈے کے زور پر لائی گئی ترمیم عوام کے زور پر ختم کروائیں گے‘

21 Oct, 2024 | 03:21 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں آئین پر قدغن لگائی گئی۔

حلیم عادل شیخ نے کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عدالتیں کام کرنا بند کر دیں تو انقلاب جنم لیتا ہے، ترمیم لانے والے عوام کے حقیقی نمائندے نہیں۔ ڈنڈے کے زور پر لائی گئی ترمیم عوام کے زور پر ختم کروائیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ترمیم کی مشاورت کا حصہ تھے تاکہ سب کے چہرے عیاں ہو سکیں۔

مزیدخبریں