ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی تن ساز نے امریکامیں تاریخ رقم کردی

پاکستانی تن ساز نے امریکامیں تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم نے امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا، پروفیشنل ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رمیز ابراہیم نے مینز فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا،لاس ویگاس میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں 44 ممالک کے تن سازوں نے شرکت کی۔

واضح رہے تین عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم خان مسٹر یونیورس مقابلوں کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرعزم تھے۔

کراچی پریس کلب میں رمیز ابراہیم خان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مسٹر یونیورس مقابلے کیلئے انہوں نے بھر پور تیاری کی ہے وہ باڈی بلڈنگ ، مینز فزیک اور کلاسک فزیک میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔