ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ گرفتار پی ٹی آئی گلوکار عمر آفتاب رہا

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ گرفتار پی ٹی آئی گلوکار عمر آفتاب رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی گلوکار عمر آفتاب ملک کو عدالت نے رہا کردیا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے پی ٹی آئی گلوکار عمر ملک کوجناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کر دیا۔

دوران سماعت ملزم عمر آفتاب ملک کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی، جبکہ پولیس نے گلوکار عمر آفتاب ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم عمر ملک کو رہا کرنے کا فیصلہ سنا دیا ۔ 

رہائی کے بعد گلوکار عمر ملک نے احاطہ عدالت میں گانا گایا۔ 
jamal.uddin