اوور چارجنگ کو روکنے کیلئے لاہورپارکنگ کمپنی کا بڑا فیصلہ

21 Oct, 2024 | 02:34 PM

بسام سلطان: اوور چارجنگ کو روکنے کیلئے لاہورپارکنگ کمپنی کااہم اقدام،لاہور کی3بڑی پارکنگ سائٹس کوہائبرڈماڈل کےذریعےکیش لیس کرنیکافیصلہ کیا گیا۔

سی ای اولاہورپارکنگ کا کہناتھا کہ لاہورکی3پارکنگ سائٹس پربطورپائلٹ پراجیکٹ ہائبرڈ ماڈل متعارف کروایا جائیگا ، پہلےمرحلےمیں داتادرباربیسمنٹ ، لبرٹی مارکیٹ میں ہائبرڈ ماڈل متعارف کرایا جائیگا،ہائبرڈ ماڈل میں زی ٹیگ، کیو آر کوڈ اور ڈیجیٹل ٹکٹ سسٹم متعارف کروایا جائےگا۔

ماہانہ گاڑی پارک کرنےوالوں کی گاڑیوں کو ٹیگ لگایا جائے گا ،روزانہ پارکنگ والےشہری کیوآرکوڈکےذریعےفیس آن لائن اداکرینگے،جن کےپاس آن لائن سہولت نہیں ہوگی ان کوڈیجیٹل پارکنگ ٹکٹ جاری ہوگا۔
کیش اداکرنےوالے30فیصدشہریوں سےلی گئی رقم ورکراسی رات کمپنی اکاؤنٹ میں جمع کرانیکاپابندہوگا،پنجاب بینک،جےایس بینک،پی آئی ٹی بی اورسیف سٹی کےتعاون سےڈیجیٹل سسٹم متعارف کروایاجارہا۔
پنجاب حکومت کےوژن پرعمل کرتےہوئےاوورچارجنگ کاخاتمہ کررہےہیں۔

مزیدخبریں