قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا ،محکمہ قانون نے دفعہ 144 کا ترمیمی گزٹ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔
پنجاب اسمبلی سے مسودہ قانون کی منظوری کے بعد دفعہ 144 کا ترمیمی گزٹ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔۔پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا۔ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ضرورت کے مطابق 30 دن تک دفعہ 144 نافذ سکیں گے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے۔90 یوم سے زائد عرصہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کر دی۔