سٹی42 : سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالتِ عالیہ نے سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل انور منصور اور ایس بی سی اے کے وکیل کے دلائل مکمل ہو گئے۔
دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدرِ پاکستان عارف علوی کا کراچی میں ڈینٹل کلینک سیل کر دیا تھا۔