ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط، نئے چیف جسٹس کا انتخاب کیسے ہوگا؟

 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط، نئے چیف جسٹس کا انتخاب کیسے ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: 26 ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کردیئے، صدر مملکت کے دستخط کے بعد آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹی فکیشن قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا، 26 ویں آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا، گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم لاگو ہوگئی۔

26 ویں آئینی ترمیم منظور، اب چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب 3 سینیئر ججز  میں ہوگا، ترمیم کے مطابق سینیئر ترین جج چیف جسٹس کے لئے آٹو میٹک چوائس نہیں ہوگا، 12 رکنی کمیٹی دو تہائی اکثریت سے چیف جسٹس کے نام کا فیصلہ کرے گی۔

 کمیٹی 3 ناموں میں سے ایک نام کا انتخاب کرکے وزیراعظم کو ارسال کرے گی، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں آئینی بینچ بنائے جائیں گے،نئے چیف جسٹس کا انتخاب آرٹیکل 175اے کے تحت کیا جائے گا،  آرٹیکل 175اے کی شق 3 کے تحت نئے چیف جسٹس کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔ 

نئے چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ہوگا،وفاقی حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لئے فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔